Featured

    Visitor

    Social Icons

Loading...

امیرافراد کے لیے سالانہ 12 لاکھ روپے فِیس والی سوشل میڈیا ایپ متعارف




امیرافراد کے لیے سالانہ 12 لاکھ روپے فِیس والی سوشل میڈیا ایپ متعارف

بے تحاشہ دولت مند لوگوں کی ہرشے مختلف ہوتی ہے اوراب انہی کے لیے ایک سوشل میڈیا ایپ بنائی گئی ہے جس کی سالانہ فیس 12 ہزار ڈالر یعنی 12 لاکھ روپے کے بقدرہے۔ ماہانہ ایک  ڈالر فیس کی یہ ایپ نودولتیوں اور انتہائی امیرکبیرنوجوانوں کے لیے ہے جو ایپ اسٹور پر مفت میں دستیاب ہے لیکن مفت ورژن میں آپ اپنی پوسٹ شامل نہیں کرسکتے۔ اکاؤنٹ میں اپنی پوسٹ اور تصاویر شامل کرنے کے لیے آپ کو رکنیت درکار ہوتی ہے جس کی ماہانہ فیس ایک لاکھ روپے ہے۔ اس طرح سے یہ پلیٹ فارم عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے جو دیکھنے میں اسنیپ چیٹ جیسا لگتا ہے۔

رچ کڈز کے رکن بننے کے بعد آپ نہ صرف امیر افراد کی پرتعیش زندگی پر نظر ڈال سکتے ہیں بلکہ خود اپنی ویڈیو اور تصاویر بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں رچ کڈز کمپنی کا کہنا ہےکہ اس پلیٹ فارم کے2 اہم مقاصد ہیں۔ ایک تو یہ کہ دولت مند افراد کو انہی جیسا ایک حلقہ فراہم کیا جائے اوردوم اس کی رقم غریبوں پر خرچ کی جائے۔ ایک ہزار ڈالر ماہانہ کے بدلے پلیٹ فارم انہیں بہت اہم خدمات فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے سی ای او کے مطابق اس پلیٹ فارم کی فیس سے حاصل ہونے والے ایک تہائی ( 33 فیصد) رقم غربت کے خلاف کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کی جائے گی۔ تاہم سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بعض افراد نے کہا ہے کہ یہ ایپ دولت اور انا رکھنے والوں کے لیے ہی مناسب پلیٹ فارم ہے۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہےکہ اس ایپ میں کوئی خاص فیچر نہیں جس کے لیے رقم خرچ کی جائے اور رہا سوال مدد کا تو وہ سالانہ اس سے زیادہ رقم عطیہ کرتے رہتےہیں۔

فیس بُک پر پرانی پوسٹس کیسے چھپائیں


فیس بُک پر پرانی پوسٹس کیسے چھپائیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک میں ایک ایسا ٹول موجود ہے جس کی مدد سے آپ اپنی پرانی پوسٹس کو چھپا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر صارفین کی ماضی کی کچھ پوسٹس ایسی ہوتی ہیں جو انھیں یاد بھی نہیں ہوتیں لیکن ان کو اب دیکھ کر شرمندگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم اس شرمندگی سے بچنا بہت آسان ہے۔ فیس بُک نے ایک ٹول ایسا رکھا ہوا ہے جو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے فیس بُک کے پیج کے اوپر دائیں جانب موجود سیکیورٹی لاک کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر سی مور سیٹنگ  کے آپشن کا انتخاب کریں۔ وہاں آپ لمٹ پاسٹ پوسٹس کے آپشن پر کلک کریں تو آپ کے سامنے آ جائے گا جس کی تصویر نیچے ہے، وہاں لمٹ اولڈ پوسٹ کے بٹن پر کلک کرکے پرانی پبلک پوسٹس کی دستیابی صرف دوستوں تک محدود کر دیں۔ اسی طرح اپنی ٹائم لائن کی سیٹنگز کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک بار پھر سیکیورٹی لاک پر جائیں اور ٹائم لائن پھر کلک کرکے ٹیگنگ سیٹنگز پر چلے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلا، چوتھا، پانچواں اور ساتواں آپشن فرینڈز یا جس کو آپ ترجیح دیں پر سیٹ ہو۔

آئی فون سیون کے اہم فیچرز


آئی فون سیون کے اہم فیچرز 

ایپل نے آئی فون سیون میں کافی تبدیلیاں کی ہیں جیسا کہ ہوم بٹن کا ختم کر دینا، ہیڈ فون جیک اور اے نائن چپ وغیرہ - چونکہ دنیا میں ایپل پروڈکٹس کو ایک مخصوص مقام حاصل ہے اس لیے ایپل صارفین آنے والے ماڈلز کے لیے شدت سے انتظار کرتے ہیں- ذیل میں آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس کے اہم فیچرز درج کے جاتے ہیں

واٹر پروف سسٹم 

تین فٹ تک گہرے پانی میں آئی فون سیون پانی کے خلاف مزاحمت کر سکتا ہے اور پانی اس گہرائی تک نقصان نہں پہنچا سکتا - تین فٹ سے زیادہ گہرے پانی میں زیادہ دباؤ کی وجہ سے پانی آئی فون سیون کو متاثر کر سکتا ہے

فرنٹ سکرین 

آئی فون سیون میں جو سکرین پیش کی جا رہی ہے وہ پوری فرنٹ سائیڈ کا احاطہ کیے ہوے ہے جو کہ ایک زبردست فیچر ہے اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے



دھرا کیمرہ 

دو تصویروں کو جوڑنے کے لیے ایپل نے دھرا کیمرہ متعارف کروایا ہے جو کہ کوئی بھی دو تصویروں کو ایک تصویر میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے - یہ کیمرہ صرف آئی فون سیون پلس میں ہی دستیاب ہے

جدید الیکٹرونک چپ 

آئی فون کے پچھلے ماڈلز میں اے نائن چپ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ آئی فون سیون اور سیون پلس میں اے ٹین الیکٹرونک چپ کا استعمال اسے مزید تیز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس کی سپیڈ ٢.٤٥ گیگا ہرٹز تک پہنچ جاۓ گی

ہیڈ فون جیک کا خاتمہ 

نئے آئی فون سیون میں ھیڈ فون جیک کا خاتمہ کر کے اس کے متبادل لاٹننگ کنیکٹر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ایک نہایت اہم فیچر ہے

ہیپٹک بٹن 

ہوم بٹن کو ختم کر کے اس کی جگہ ہیپٹک بٹن متعارف کرایا گیا ہے - ہوم بٹن کا خاتمہ واٹر پروفنگ کے لیے عمل میں لایا گیا ہے

انسٹا گرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت


انسٹا گرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت

انسٹا گرام ایک فوٹو شیئرنگ ایپ ہے جو اب مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے- یہ اب زیادہ استعمال ہونے والی ایپس میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے-انسٹا گرام کو گوگل پلے اسٹور پر ایک ارب سے زیادہ مرتبہ ڈوونلوڈ کی جا چکی ہے- ٢٠١٥ کے آخر میں اینڈرائڈ فون یوزرز کی تعداد ١.٤ ارب تھی- انسٹا گرام کی طرف سے ایک پریس بریفنگ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ انسٹا گرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد پچاس کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے- اور اس ایپ کے ڈیلی یوزرز کی تعداد تیس کروڑ سے زائد ہے

گزشتہ چند مہینوں میں انسٹا گرام میں کافی تبدیلیاں بھی کی جا چکی ہیں- جیسا کہ لوگو اور ڈیزائن کا تبدیل ہونا، نئی الگورتھم ٹائم لائن کا متعارف کرانا، سنیپ چیٹ جیسا سٹوریز فیچر کا شامل ہونا وغیرہ وغیرہ- سٹوریز فیچر عارضی سلائڈ شوز کی تیاری میں معاون ہے- اور یہ چوبیس گھنٹے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتا ہے- نئی الگورتھم ٹائم لائن میں پوسٹس کو وقت کی بجاے یوزرز کے انٹرسٹ کے لحاظ سے شو کیا جاتا ہے

سب سے زیادہ سٹوریج والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ


سب سے زیادہ سٹوریج والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی "سیگیٹ " نے ابتک کی سب سے زیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ کیا ہے- اس ہارڈ ڈسک کی سٹوریج ٦٠ ٹی بی ہے جو کہ  کسی بھی دوسری کمپنی سے کہیں زیادہ ہے- اس سے پہلے  مارکیٹ میں ١٥ٹی بی کی ہارڈ ڈسک سب سے زیادہ گنجائش والی سٹوریج ڈیوائس مانی جاتی تھی-"سیگیٹ " کے مطابق اس ہارڈ ڈسک کا سائز بھی وہی ہے جو کہ رائج الوقت ہے-

اس ہارڈ ڈسک میں تقریباً ٤٠٠ ملین تصاویر اور دس ہزار سے زائد ویڈیوز محفوظ کی جا سکتی ہیں- سائنس دانوں کے مطابق اس ہارڈ ڈسک کو بہت آسانی سے ٦٠ ٹی بی سے ١٠٠ٹی بی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے- فی الوقت یہ ہارڈ ڈسک مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے مگر امید کی جا رہی ہے کہ یہ اگلے سال میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائیگی

اوپو کا ایف ون ایس اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف


اوپو کا ایف ون ایس اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف
کیمرہ فون بنانے والی شہرہ آفاق کمپنی اوپو نے ایف سیریز کے سلسلے کا ایک نیا انقلابی فون متعارف کرادیا ہے۔ ایف ون ایس کے نام سے ریلیز کردہ اس فون کو ’ سیلفی ایکسپرٹ‘ کا نام بھی دیا گیا ہے جو سیلفی لینے کے عمل کو ایک نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ یوں اوپو فون تصویر کشی کو ایک نیا معیار فراہم کرے گا۔



آگے کی جانب فرنٹ شوٹر کیمرے کے علاوہ ایف ون ایس میں 13 میگا پکسل کا ریئر کیمرہ بھی نصب ہے۔ اس کے علاوہ لائٹننگ فاسٹ فنگرپرنٹ ریڈر، 3075 ایم اے ایچ بیٹری، 32 جی بی روم، اور ٹرپل کارڈ سلاٹ رکھی گئی ہے جو فورجی، ایل ٹی ای کی دو سمیں اور میموری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایف ون ایس پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے جب کہ اسی کے ساتھ جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیائی خطوں اور دیگر مارکیٹ میں بھی پیش کیا جاچکا ہے۔


سیلفی کا آرٹ

ایف ون ایس یعنی’سیلفی ایکسپرٹ‘ کو خوبصورت اور حقیقی سیلفی لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کے لیے 16 میگاپکسل فرنٹ کیمرہ لگایا گیا ہے۔ 16 ایم پی کیمرے میں 1/3.1 انچ سینسر اور ایک بڑا f/2.0 اپرچر ہے جو تصویر میں دھندلاہٹ اور نوائز کم کرکے حقیقت سے قریب تر سیلفی بناتا ہے۔

اوپو کے اس نئے فون میں موجود آپریٹنگ سسٹم کا الگورتھم ایف ون ایس کے ذریعے لی جانے والی سیلفی کو پروسیس کرکے منظر کی تفصیلات اور گہرائی کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں اسکرین فلیش فنکشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جو روشنی کو زبردست انداز میں ایڈجسٹ کرکے کم روشنی میں بھی بہترین سیلفیز ممکن بناتا ہے۔

ایف ون ایس میں نصب 1/3 انچ کا بیک الیومنیٹڈ سینسر اور خاص اپرچر روشنی کے لحاظ سے کام کرتے ہیں۔ یہ فیچرز پی ڈی اے ایف کے ساتھ ملکر انتہائی صاف اور روشن تصاویر اتارتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ موبائل فوٹوگرافی کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ سیلفی پینوراما موڈ کے ذریعے پارٹی میں شامل تمام دوستوں کو تصویر میں قید کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ صرف ہاتھ ہلانے اور ’چیز‘ کہنے سے سیلفی موڈ ازخود آن ہوتا ہے۔ اسطرح شٹربٹن دبانے سے پیدا ہونے والی دھندلاہٹ کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

تصاویر اور سیلفی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بلٹ ان 9 فلٹر اور واٹرمارکس کے علاوہ کئی پلگ انز کی سہولت موجود ہے۔ ان میں ایکسپرٹ موڈ، ڈبل ایکسپوژر، ٹائم لیپس اور گفس قابلِ ذکر ہیں۔



فاسٹ ٹچ اور فنگر پرنٹ ایپ لانچ

ایف ون ایس میں فنگر پرنٹ ریڈنگ کی سہولت بھی موجود ہے ۔ یہ آپشن فون کو ایک سیکنڈ کے پانچویں حصے میں کھول دیتا ہے اور اس قیمت میں بجلی کی رفتار سے فون کھولنے والا فنگر پرنٹ آپشن صرف اوپو ہی پیش کررہا ہے۔ فنگر پرنٹ آپشن کالنگ اور ایپ لانچ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یوزر پانچ مختلف ایپلی کیشنز اور کانٹیکٹس کو اپنی مختلف انگلیوں کے فنگر پرنٹس کے ذریعے کھول سکتے ہیں۔ اس طرح اب فون ان لاک کرنے، کال کرنے اور ایپس کھولنے کے لیے بھی فنگر پرنٹس استعمال کئے جاسکتے ہیں۔


اعلیٰ اور دیرپا کارکردگی

ایف ون ایس میں اوکٹا کور 64 بٹ پروسیسر ہے جس کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی روم۔ اس کے علاوہ تین سلاٹ والی ٹرے میں دو سمیں اور 128 جی بی تک کا میموری کارڈ لگایا جاسکتا ہے۔ یہ فیچرز ڈیٹا اور گفتگو کے لیے سہولت فراہم کرتےہیں۔

او ایس  3.0 یوزر کو مطمئین رکھتا ہے جو فون کی کارکردگی کو تیز اور بہتر رکھتا ہے۔ اس طرح او ایس ٹو کے مقابلے میں اس نئے  فون کی کارکردگی 30 فیصد ذیادہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 3075 ایم اے ایچ کی بیٹری دیر تک فون کو چلانے کی سہولت فراہم کرتi ہے۔ اس کی لائف 14 گھنٹے سے ذیادہ ہے۔


ہموار اور خوبصورت ڈیزائن

ایف ون ایس میں گوریلا گلاس اسے ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔ اسکرین پر حفاظتی کوٹنگ بھی اس کو بچاتی ہے اور فون کا ڈیزائن ہموار اور بہتر ہے۔ پاکستان میں ایف ون ایس گولڈ اور گولڈ روز کلر میں پیش کیا جارہا ہے۔

ایسا چھوٹا میموری کارڈ جو 12 کروڑ کتابوں کا ڈیٹا محفوظ کرسکے گا


ایمسٹرڈیم: ایک وقت تھا جب چند کلو بائٹ مواد کو محفوظ رکھنےکے لیے بھی بڑی بڑی مشینیں درکار تھیں لیکن اب ہم چھوٹے سے ایس ڈی کارڈ میں سیکڑوں گیگا بائٹس ڈیٹا اپنے ساتھ لئے پھرتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب صرف 0.1 ملی میٹر چوڑائی والے ایک مکعب میں 12 کروڑ کتابوں سے بھی زیادہ کا مواد سمویا جاسکے گا۔

ہالینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی سے منسلک ماہرین کی ٹیم نے ایسی میموری ڈیوائس کا تجربہ کیا ہے جس میں صرف ایک مربع انچ کے رقبے پر 500 ٹیرابائٹس جتنا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکے گا۔ سرِدست یہ میموری مائع نائٹروجن کے درجہ حرارت یعنی 77 ڈگری کیلون (منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ) پر ہی کام کرسکتی ہے۔

اس میں تانبے (کاپر) کی سطح پر کلورین ایٹموں کی پرت بچھائی گئی ہے جو صرف ایک کلورین ایٹم جتنی موٹی ہے۔ اسکیننگ ٹنلنگ مائیکرو اسکوپ (ایس ٹی ایم) کی مدد سے ان ایٹموں کی ترتیب میں تبدیلی کرکے میموری میں ڈیٹا لکھا جاتا ہے جبکہ ڈیٹا پڑھنے، بدلنے اور مٹانے کا کام بھی ایس ٹی  ایم ہی کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ فی الحال صرف ایک کلوبائٹ جتنے ڈیٹا سے اس تکنیک کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

یہ نئی تکنیک ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے جب کہ اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے نیول ریسرچ لیبارٹری، امریکا میں سینٹر فار کمپیوٹیشنل مٹیریل سائنس کے تحقیق کار اسٹیون اِروِن کا کہنا ہے کہ اس تکنیک کے ذریعے محفوظ کیے گئے ڈیٹا کی کثافت ’’موجودہ ہارڈ ڈسک یا فلیش (میموری کی) ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ ہے اور یہ پیش رفت بلاشبہ قابلِ تعریف ہے۔

انسانی بال جتنے باریک کیمرے کی تیاری میں اہم پیش رفت


برلن: سائنسدانوں اورانجینیئروں کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے چھوٹا لینس بنالیا جس سے انسانی بال جتنے لینس بنانے کی منزل قریب آگئی ہے جب کہ اس لینس سے کیمروں کی دنیا میں انقلاب آجائے گا۔

جرمنی کے ماہرین کے مطابق انہوں نے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے 3 لینس کو بناکر اور جوڑ کر ایک ’’پن ہیڈ‘‘ کیمرہ بنایا ہے جو نمک کے ایک ذرے جتنا ہوگا اور اس سے سرجری، جاسوسی، روبوٹکس اور کیمرہ صنعت میں انقلاب پیدا کرسکتا ہے۔ اس سے بننے والا چھوٹا کیمرہ سرنج کی سوئی میں سماسکتا ہے اور اسے کسی آپٹیکل تار ( فائبر) کے کنارے پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔


ماہرین کے مطابق اس کے ذریعے جسم کے اندر اینڈوسکوپی کو بہتر بنایا جاسکے گا کیونکہ اتنے باریک کیمرے سے بہت صاف اور واضح تصاویراور ویڈیو لی جاسکیں گی اور اس کے علاوہ اعضا کے اندر جھانکنا بھی ممکن ہوسکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ملٹی لینس طریقے سے روبوٹکس اور ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی انقلاب آجائے گا، اس سے فائبر امیجنگ سسٹم، آپٹیکل فائبر اور دیگر ٹیکنالوجی میں بہت ترقی ہوگی۔

امریکا میں ہیلی کاپٹرکوٹیبلٹ سے اڑانے کا کامیاب تجربہ


کنیکٹکٹ: دنیا میں پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر نے خود کار انداز میں پرواز کی اور بحفاظت زمین پر اترآیا جب کہ اس میں بیٹھے پائلٹ نے صرف ایک ٹیبلٹ کے ذریعے اسے کنٹرول کیا۔

یہ تجربہ امریکی شہر کنیکٹکٹ میں کیا گیا جہاں سیکورسکی ایس 76 ہیلی کاپٹر کو صرف ایک ٹیبلٹ  کے ذریعے اڑایا گیا اور اس نے 30 میل کا طویل سفر طے کیا اور بحفاظت زمین پر اترگیا۔ اس ہیلی کاپٹر کی پرواز، نگرانی اور اڑان کو صرف ایک ٹیبلٹ کے ذریعے کنٹرول کیا گیا ہے جسے ہیلی کاپٹر میں بیٹھا ایک آپریٹرچلارہا تھا ۔ ہیلی کاپٹر نے کنیکٹی کٹ کے مقام اسٹریٹ فورٹ سے پرواز کی اور اسی شہر کے علاقے پلین ویلی میں لینڈ کیا۔ مجموعی طور پر اس نے 30 میل یعنی 48 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

گوگل اور دیگر ادارے خودکار گاڑیوں پر تحقیق کرر ہے ہیں لیکن فضا میں پائلٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر اڑانے کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ اس کے ذریعے ایک کمرشل ہیلی کاپٹر خود فضا میں بلند ہوا اور 30 میل کا فاصلہ طے کیا اور بحفاظت لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر بنانے والی امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح سے نہ صرف ہیلی کاپٹر عملے کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ہیلی کاپٹر پرواز کی ٹریننگ میں بھی تبدیلیاں آئیں گی جب کہ اس نظام کا اہم مقصد پائلٹ پر غیر ضروری بوجھ کو کم کرنا اور ہیلی کاپٹر کی حفاظت میں اضافہ کرنا ہے۔

گوگل ہماری ٹیلیفونک گفتگو، انٹرنیٹ سرچ کا ریکارڈ محفوظ کر لیتا ہے


ہم فون پر کیا بات کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کس چیز کو تلاش کرتے ہیں، ہمیں پسند ہو یا نہ ہو، گوگل کے پاس یہ تمام ریکارڈ موجود رہتا ہے۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ہم اس ریکارڈ کو مٹا بھی سکتے ہیں۔

لاہور: ٹیکنالوجی کی جدت سے جہاں ہمیں بہت سی سہولیات میسر آئی ہیں وہاں ہماری ذاتی زندگی میں عمل دخل بھی بڑھ گیا ہے۔ ہم فون پر جو باتیں کرتے ہیں یا انٹر نیٹ پر جو کچھ معلوم کرنا چاہتے ہیں، گوگل کے پاس یہ سارا ریکارڈ موجود رہتا ہے۔ یہی نہیں ہم کہاں کہاں گئے اور یوٹیوب میں کیا سرچ کرتے رہے، یہ سب بھی اس ریکارڈ کا حصہ بنتا ہے۔

تاہم، اچھی بات یہ ہے کہ ہم نہ صرف اس ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اس ریکارڈ کو مٹا بھی سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ  ہسٹری ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام  پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو جائیں۔ لاگ ان ہونے کے بعد آپ کا سارا ریکارڈ آپکے سامنے ہو گا۔ اب آپ چاہیں تو اس ریکارڈ کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

روتے بچوں کو آئی پیڈ یا موبائل فون تھمانا دماغ کیلئے نقصان دہ ہے:ماہرین


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے اور سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں

لاہور - طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ روتے بچوں کو چپ کروانے کے لیے انہیں آئی پیڈ یا موبائل فون تھمانا ننھے دماغوں کے لیے نقصان دہ ہے ، ایسے بچے نہ صرف سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں بلکہ اپنے جذبات پر قابو پانا بھی نہیں سیکھ پاتے ۔
بچے ہمارے عہد کے کچھ زیادہ ہی چالاک ہیں ، روتے ، منہ بسورتے ان ننھے منے ضدی بچوں کو اگر آئی پیڈز یا اسمارٹ فونز تھما دیں تو چپ کر جاتے ہیں ۔ آج کے دور میں والدین کو بھی سہولت ہو گئی ، مارکیٹ جانا ہو یا کوئی کام کرنا ہو تو ننھے بچوں کو موبائل فونز پکڑا دیں ۔

تاہم امریکی طبی ماہرین نے اسمارٹ فونز کو بچوں کے دماغ کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے ۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کا استعمال بچوں میں ضبط قائم نہیں ہونے دیتا تاہم ایپ اور الیکٹرانک کتابیں بچوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں لیکن وہ بھی والدین یا کسی بڑے کی موجودگی کے بغیر دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے بے کار ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وقت ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھنے والے بچوں کی نہ صرف زبان متاثر ہوتی ہے بلکہ سماجی طور پر بھی یہ پیچھے بھی رہ جاتے ہیں ۔ 

برق رفتار ’’وائی گِگ‘‘ ٹیکنالوجی، ایچ ڈی ویڈیو سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ


دنیا بھر کے صارفین سست وائی فائی سے اتنے ہی پریشان ہیں جتنا انٹرنیٹ کی شروعات پر ٹیلی فون کے ذریعے انٹرنیٹ کھولا جاتا تھا لیکن اب ایک کمپنی نے وائی فائی کے انقلابی رابطے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جس میں ایک ایچ ڈی ویڈیو کو صرف چند سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ اس عمل میں وائی فائی کی رفتار اتنی ہی ہوتی ہے جتنا کیبل اور تاروں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے اور اسے وائرلیس گیگابٹ (وائی گِگ) کہا گیا ہے۔ مظاہرے میں ایک ایچ ڈی ویڈیو صرف 4 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی گئی۔
لندن:  انٹیل کے مطابق یہ ایک انقلابی طریقہ ہے جو ڈیٹا شیئرنگ کو بدل کر رکھ دے گا۔ وائی گِگ ایک نیا وائی سپیکٹرم ( ریڈیو موج) استعمال کرتا ہے جسے IEEE 802.11ad کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت چلنے والے IEEE 802.11ac اور 802.11n بینڈز کی جگہ لے سکے گا اور 60 گیگا ہرٹز چینل پر کام کرتا ہے۔ وائی گِگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت آسانی سے ایک گیگا بائٹ ( جی بی ) ڈیٹا ایک سیکنڈ میں وائرلیس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ انٹیل کے مطابق نہ صرف یہ مروجہ وائرلیس بینڈ پر کام کرتی ہے بلکہ ایک تکینک ’’بیم فارمنگ‘‘ کو بھی سپورٹ کرتی ہے جو عموماً سنسر اور سمتی سگنل ٹرانسمیشن کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی حد صرف 10 میٹر یا 32 فٹ ہے جو بہت کم ہے لیکن طویل فاصلوں پر وائی فائی سگنل بھیجنے کیلئے ایک اور بینڈ IEEE 802.11ah موزوں ہے جو کم توانائی استعمال کرتا ہے لیکن بہت سست ہے۔ یہ دیہی اور دور دراز علاقوں کیلئے مناسب ہے جہاں انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہو۔
-

لائی فائی سے ایک سیکنڈ میں 23 فلمیں ڈاﺅن لوڈ


ٹاپسو کے مطابق لائی فائی کی رفتار وائی فائی کے مقابلے میں سوگنا زیادہ ہے
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کی ایک لائی فائی اسٹارٹ اپ کمپنی اولیڈکوم نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لائی فائی اتنی تیز ہے کہ اس سے ایک سیکنڈ میں 23 ڈی وی ڈیز ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہیں ۔
فرانسیسی کمپنی کی جانب سے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران لائی فائی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ایک ویڈیو اسمارٹ فون پر اسٹریم کرکے کیا گیا ۔ 
ٹاپسو کے مطابق لائی فائی کی رفتار وائی فائی کے مقابلے میں سوگنا زیادہ ہے۔
تاہم اس ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائسز فی الحال بہت کم ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ آئندہ چند برسوں میں وائی فائی کی جگہ لائی فائی ٹیکنالوجی کو ترجیح دی جائے گی ۔

Vodafone launches gigabit fibre broadband products in Ireland

Roll-out of Ireland’s Siro network advances with the launch of a 1Gbps domestic service backed by Vodafone

The 15,000 residents of Carrigaline in County Cork will be the first to receive access to Vodafone’s first 1Gbps consumer broadband service in Ireland, which has just been launched.

The service forms part of the Siro joint venture between Vodafone and the Electricity Supply Board (ESB) – the Irish state electricity supplier – to provide fibre-to-the-premises (FTTP) connections using ESB’s overground and underground infrastructure to replace the copper last mile.

Siro, which is backed to the tune of €450m (£317m), aims to pass small towns of more than 4,000 properties and will expand across Ireland by 2018, touching 500,000 homes and businesses. It is the first project in Europe to use electricity infrastructure to bring ultrafast broadband closer to the consumer.

Carrigaline, a commuter town near Cork, will be the first of 51 towns to get Siro, offering speeds of up to 1Gbps, many times faster than the current Irish average of around 30Mbps.

“The successful economies of the future will be gigabit societies with ultrafast fibre-optic connections available everywhere,” said Vodafone Group public policy director Markus Reinisch.

“Vodafone is playing its part in realising that objective: We have demonstrated that we invest in FTTP when conditions allow us to do so, working together with other forward-looking companies to build the ultrafast digital infrastructure that Europe needs.”

At the same time, Vodafone announced a major expansion of its FTTP network in Portugal, adding 2.75 million homes to the roll-out by the end of 2016 at a cost of €125m. It has already passed 2.2 million premises in the country, and is also planning similar network builds in Spain and Italy – the Italian network in collaboration with electricity supplier Enel.

In the UK, the mobile operator re-entered the consumer broadband market earlier in 2015, backed by network assets that it acquired from Cable & Wireless.

However, Vodafone Connect, which is available to 22 million properties, is not a full FTTP service and only provides a top-end superfast service of 76Mbps, a far cry from what it is making available overseas.

CW+

Features

Enjoy the benefits of CW+ membership.

The Apple iPhone 5s features

A year after Apple slimmed down its rock-solid iPhone 4S and introduced the world to the svelte iPhone 5, its latest superphone - the Apple iPhone 5s - has been announced and we've just had an exclusive hands-on.
Priced from £549 contract free due for release on 20 September 2013, the iPhone 5s stand-out features include fingerprint recognition technology, a vastly improved camera and quicker A7 processor and 64-bit architecture. Plus, of course, iOS 7, which will land for upgrade on the 18 September.

In a crowded mobile market, the new iPhone 5s will do battle with the likes of the Samsung Galaxy S4, the HTC One and the Sony Xperia Z for the undisputed premium smartphone crown of 2013. Apple also announced the affordable iPhone 5c, so let's take a look at what sets its top-of-the-range cousin apart. 


iPhone 5s: Size and build

In the hand the iPhone 5s feels much like the iPhone 5, with the 7.6mm depth and 112g weight giving a lightweight yet premium experience.
At 123.8mm tall, it fits into a pocket without trouble. Unlike the colour-coordinated iPhone 5c, the iPhone 5s comes three shades - Gold, Silver and Space Grey - adding a top-quality differentiator to Apple's most expensive handset - the 64Gb model, contract free, costs £709.
It weighs the same as the iPhone 5 and is lighter than all of its major competitors. In typical Apple engineering fashion, each iPhone 5S goes through a rigorous build and quality control process. And it shows.
Best Apple iPhone 5s cases and covers 2013
The external changes might not look that different, but it feels an expensive piece of kit. Shame that the chamfered edges remain - the scuffing and scratching issue is a real thing and Apple was keen to promote its bespoke iPhone 5s covers at the announcement.

Button and hardware placements pretty much replicates that of the iPhone 5, with the only change being an improved flash on  the back and the Touch ID sensor that's built into the home screen. We'll come onto that.

A year after Apple slimmed down its rock-solid iPhone 4S and introduced the world to the svelte iPhone 5, its latest superphone - the Apple iPhone 5s - has been announced and we've just had an exclusive hands-on.
Priced from £549 contract free due for release on 20 September 2013, the iPhone 5s stand-out features include fingerprint recognition technology, a vastly improved camera and quicker A7 processor and 64-bit architecture. Plus, of course, iOS 7, which will land for upgrade on the 18 September.

In a crowded mobile market, the new iPhone 5s will do battle with the likes of the Samsung Galaxy S4, the HTC One and the Sony Xperia Z for the undisputed premium smartphone crown of 2013. Apple also announced the affordable iPhone 5c, so let's take a look at what sets its top-of-the-range cousin apart.

iPhone 5s: Size and build

In the hand the iPhone 5s feels much like the iPhone 5, with the 7.6mm depth and 112g weight giving a lightweight yet premium experience.
At 123.8mm tall, it fits into a pocket without trouble. Unlike the colour-coordinated iPhone 5c, the iPhone 5s comes three shades - Gold, Silver and Space Grey - adding a top-quality differentiator to Apple's most expensive handset - the 64Gb model, contract free, costs £709.
It weighs the same as the iPhone 5 and is lighter than all of its major competitors. In typical Apple engineering fashion, each iPhone 5S goes through a rigorous build and quality control process. And it shows.
Best Apple iPhone 5s cases and covers 2013
The external changes might not look that different, but it feels an expensive piece of kit. Shame that the chamfered edges remain - the scuffing and scratching issue is a real thing and Apple was keen to promote its bespoke iPhone 5s covers at the announcement.

Button and hardware placements pretty much replicates that of the iPhone 5, with the only change being an improved flash on  the back and the Touch ID sensor that's built into the home screen. We'll come onto that... 

iPhone 5s: Features

The standout new feature here is the fingerprint scanner, which Apple calls Touch ID. Paving the way for a new era in smartphone banking, content purchasing and phone security, the scanner is built right into home button. This means you'll do away with the keypad to get into your phone, just press your assigned finger or thumb to unlock it. The same goes for buying iTunes content.
Apple iPhone 5s: What you need to know
Apple's Phil Schiller also said that no data would be stored on cloud servers, just the hardware itself. Giving it a quick try out, we found the setup process very straightforward - press your finger on the button 20 or 30 times to register it -  and a quick and effective way of bypassing what now seems an old security method in the way of number pecking. We'll doubtless see a glut of apps to take advantage of this in the next few weeks and months.

Being the premium super phone in Apple's line-up, you'd expect its feature-set to earn its keep. And you'd be right. The iPhone 5s sports an improved 8 megapixel, 1.5µ pixel iSight camera on the back that, among other things, can shoot in slo-mo (720p at 120fps).
The effect is great and will undoubtedly spawn a new wave of GIF memes and slowed-down footy skills. In addition, you get image stabilisation that combines ten shots a second to produce the best picture, a new f/2.2 aperture and 15% bigger sensor area than the iPhone 5.
In our hands-on, it seemed to take noticeably crisper pictures than the iPhone 5 and iPhone 5C. However, it's still some way off what the outrageous 41-megapixel Nokia Lumia 1020 can produce. As a comparison, the HTC One, Sony Xperia Z and Samsung Galaxy S4 have 4mp, 13.1mp and 13mp rear-facing cameras respectively.
Apple iOS 7 apps: 10 things you need to know
Another camera improvement is the new True Tone flash, which picks the right light for its environment to improve the picture being taken. It worked well in the halogen-tinged demo area, giving a slightly better skin tone representation. The front camera takes 1.2MP photos.(1280x960) and records video at 720p.

The iPhone 5S supports a serious selection of 4G and LTE frequencies, which should mean compatibility with all major network providers. Wireless connectivity remains at N WiFi and Bluetooth 4.0. There's no NFC

Apple iPhone 5 TV Ad Brilliant

© Copyright AGS Updates | Distributed By Free Blogger Templates
Back To Top