Featured

    Visitor

    Social Icons

Loading...

آئی فون سیون کے اہم فیچرز


آئی فون سیون کے اہم فیچرز 

ایپل نے آئی فون سیون میں کافی تبدیلیاں کی ہیں جیسا کہ ہوم بٹن کا ختم کر دینا، ہیڈ فون جیک اور اے نائن چپ وغیرہ - چونکہ دنیا میں ایپل پروڈکٹس کو ایک مخصوص مقام حاصل ہے اس لیے ایپل صارفین آنے والے ماڈلز کے لیے شدت سے انتظار کرتے ہیں- ذیل میں آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس کے اہم فیچرز درج کے جاتے ہیں

واٹر پروف سسٹم 

تین فٹ تک گہرے پانی میں آئی فون سیون پانی کے خلاف مزاحمت کر سکتا ہے اور پانی اس گہرائی تک نقصان نہں پہنچا سکتا - تین فٹ سے زیادہ گہرے پانی میں زیادہ دباؤ کی وجہ سے پانی آئی فون سیون کو متاثر کر سکتا ہے

فرنٹ سکرین 

آئی فون سیون میں جو سکرین پیش کی جا رہی ہے وہ پوری فرنٹ سائیڈ کا احاطہ کیے ہوے ہے جو کہ ایک زبردست فیچر ہے اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے



دھرا کیمرہ 

دو تصویروں کو جوڑنے کے لیے ایپل نے دھرا کیمرہ متعارف کروایا ہے جو کہ کوئی بھی دو تصویروں کو ایک تصویر میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے - یہ کیمرہ صرف آئی فون سیون پلس میں ہی دستیاب ہے

جدید الیکٹرونک چپ 

آئی فون کے پچھلے ماڈلز میں اے نائن چپ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ آئی فون سیون اور سیون پلس میں اے ٹین الیکٹرونک چپ کا استعمال اسے مزید تیز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس کی سپیڈ ٢.٤٥ گیگا ہرٹز تک پہنچ جاۓ گی

ہیڈ فون جیک کا خاتمہ 

نئے آئی فون سیون میں ھیڈ فون جیک کا خاتمہ کر کے اس کے متبادل لاٹننگ کنیکٹر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ایک نہایت اہم فیچر ہے

ہیپٹک بٹن 

ہوم بٹن کو ختم کر کے اس کی جگہ ہیپٹک بٹن متعارف کرایا گیا ہے - ہوم بٹن کا خاتمہ واٹر پروفنگ کے لیے عمل میں لایا گیا ہے

Post a Comment

CodeNirvana
© Copyright AGS Updates | Distributed By Free Blogger Templates
Back To Top