دنیا بھر کے صارفین سست وائی فائی سے اتنے ہی پریشان ہیں جتنا انٹرنیٹ کی شروعات پر ٹیلی فون کے ذریعے انٹرنیٹ کھولا جاتا تھا لیکن اب ایک کمپنی نے وائی فائی کے انقلابی رابطے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جس میں ایک ایچ ڈی ویڈیو کو صرف چند سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ اس عمل میں وائی فائی کی رفتار اتنی ہی ہوتی ہے جتنا کیبل اور تاروں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے اور اسے وائرلیس گیگابٹ (وائی گِگ) کہا گیا ہے۔ مظاہرے میں ایک ایچ ڈی ویڈیو صرف 4 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی گئی۔
لندن: انٹیل کے مطابق یہ ایک انقلابی طریقہ ہے جو ڈیٹا شیئرنگ کو بدل کر رکھ دے گا۔ وائی گِگ ایک نیا وائی سپیکٹرم ( ریڈیو موج) استعمال کرتا ہے جسے IEEE 802.11ad کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت چلنے والے IEEE 802.11ac اور 802.11n بینڈز کی جگہ لے سکے گا اور 60 گیگا ہرٹز چینل پر کام کرتا ہے۔ وائی گِگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت آسانی سے ایک گیگا بائٹ ( جی بی ) ڈیٹا ایک سیکنڈ میں وائرلیس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ انٹیل کے مطابق نہ صرف یہ مروجہ وائرلیس بینڈ پر کام کرتی ہے بلکہ ایک تکینک ’’بیم فارمنگ‘‘ کو بھی سپورٹ کرتی ہے جو عموماً سنسر اور سمتی سگنل ٹرانسمیشن کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی حد صرف 10 میٹر یا 32 فٹ ہے جو بہت کم ہے لیکن طویل فاصلوں پر وائی فائی سگنل بھیجنے کیلئے ایک اور بینڈ IEEE 802.11ah موزوں ہے جو کم توانائی استعمال کرتا ہے لیکن بہت سست ہے۔ یہ دیہی اور دور دراز علاقوں کیلئے مناسب ہے جہاں انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہو۔
-
Post a Comment