ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے اور سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں
لاہور - طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ روتے بچوں کو چپ کروانے کے لیے انہیں آئی پیڈ یا موبائل فون تھمانا ننھے دماغوں کے لیے نقصان دہ ہے ، ایسے بچے نہ صرف سماجی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں بلکہ اپنے جذبات پر قابو پانا بھی نہیں سیکھ پاتے ۔
بچے ہمارے عہد کے کچھ زیادہ ہی چالاک ہیں ، روتے ، منہ بسورتے ان ننھے منے ضدی بچوں کو اگر آئی پیڈز یا اسمارٹ فونز تھما دیں تو چپ کر جاتے ہیں ۔ آج کے دور میں والدین کو بھی سہولت ہو گئی ، مارکیٹ جانا ہو یا کوئی کام کرنا ہو تو ننھے بچوں کو موبائل فونز پکڑا دیں ۔
تاہم امریکی طبی ماہرین نے اسمارٹ فونز کو بچوں کے دماغ کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے ۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کا استعمال بچوں میں ضبط قائم نہیں ہونے دیتا تاہم ایپ اور الیکٹرانک کتابیں بچوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں لیکن وہ بھی والدین یا کسی بڑے کی موجودگی کے بغیر دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے بے کار ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وقت ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھنے والے بچوں کی نہ صرف زبان متاثر ہوتی ہے بلکہ سماجی طور پر بھی یہ پیچھے بھی رہ جاتے ہیں ۔

Post a Comment