فیس بُک پر پرانی پوسٹس کیسے چھپائیں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک میں ایک ایسا ٹول موجود ہے جس کی مدد سے آپ اپنی پرانی پوسٹس کو چھپا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر صارفین کی ماضی کی کچھ پوسٹس ایسی ہوتی ہیں جو انھیں یاد بھی نہیں ہوتیں لیکن ان کو اب دیکھ کر شرمندگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم اس شرمندگی سے بچنا بہت آسان ہے۔ فیس بُک نے ایک ٹول ایسا رکھا ہوا ہے جو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے فیس بُک کے پیج کے اوپر دائیں جانب موجود سیکیورٹی لاک کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر سی مور سیٹنگ کے آپشن کا انتخاب کریں۔ وہاں آپ لمٹ پاسٹ پوسٹس کے آپشن پر کلک کریں تو آپ کے سامنے آ جائے گا جس کی تصویر نیچے ہے، وہاں لمٹ اولڈ پوسٹ کے بٹن پر کلک کرکے پرانی پبلک پوسٹس کی دستیابی صرف دوستوں تک محدود کر دیں۔ اسی طرح اپنی ٹائم لائن کی سیٹنگز کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک بار پھر سیکیورٹی لاک پر جائیں اور ٹائم لائن پھر کلک کرکے ٹیگنگ سیٹنگز پر چلے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلا، چوتھا، پانچواں اور ساتواں آپشن فرینڈز یا جس کو آپ ترجیح دیں پر سیٹ ہو۔
Post a Comment