امیرافراد کے لیے سالانہ 12 لاکھ روپے فِیس والی سوشل میڈیا ایپ متعارف
سگریٹ نوشی ڈی این اے پر 30 سال تک اثر انداز ہوتی رہتی ہے
آئی فون سیون کے اہم فیچرز
خواتین کے دل کی بے ترتیب دھڑکن زیادہ خطرناک ہے ، تحقیق
انگلینڈ کی ایک یونیورسٹی میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کے دل کی بے ترتیب دھڑکن مردوں کی نسبت زیادہ خطرناک ہے- جو خواتین بغیر کسی ظاہری دل کے عضلات کی بیماری میں مبتلا ہوں ان میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ دوگناہ ہو جاتا ہے- تحقیق سے اس بات کا بھی پتا چلا ہے کہ جن خواتین میں دل کی دھڑکن کا تسلسل کبھی برقرار رہتا ہے اور کبھی تسلسل کا پتہ ہی نہ چلے یا پھر ان کی نبض میں بھی تسلسل برقرار نہ ہو ان کے لیے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے- لیکن اگر دھڑکن کا تسلسل مسلسل طور پر غیر مسلسل ہے تو پھر ڈاکٹر سے لازمی طور پر رجو ع کرنا چاہئیے - مسلسل تسلسل کو جانچنے کے لیے کچھ علامات بھی ہیں جیسا کہ سر چکرانا یا پھر سانس کا مختصر ہونا ہے- اس کے علاوہ آرام کی حالت میں بھی دل کی دھڑکن کافی تیز ہو سکتی ہے یعنی کہ فی منٹ میں تقریباً ایک سو مرتبہ
ورزش سے اپنے دل کو مضبوط بنایں
سب سے زیادہ سٹوریج والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ
انڈونیشیا میں پایا جانے والا پھل پتھری کے خاتمے میں مؤثر
اوپو کا ایف ون ایس اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف
سیلفی کا آرٹ
مائیکروسافٹ کے شریک بانی کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنانے کا اعلان
گوگل نے ایک ارب پکسلز کا الٹرا ہائی ریزولوشن روبوٹک کیمرا متعارف کرادیا
Samsung Galaxy S7, LG G5 Unveiled
این ایس اے پاکستان کا ٹیلیفون ڈیٹا چرارہی ہے‘ایڈورڈسنوڈن کا انکشاف
سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی این ایس اے خفیہ پروگرام اسکائی نیٹ کے ذریعے پاکستان کا موبائیل فون ڈیٹا چراتی ہے۔ چرائے گئے ڈیٹا کو پروگرام کے ذریعے تجزیہ کرکے مشتبہ دہشتگردوں کی نشاندہی کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔امریکی اخبار میں شائع ہونے والے ایڈورڈ سنوڈن کے خفیہ دستاویز کے مطابق اسکائی نیٹ کی نشاندہی کے بعد ان مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جاتاہے۔
انسانی حقوق کے گروپ کے پی ایچ ڈی سائنسدان پیٹرک بال کے مطابق امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے ڈیٹا چرانے اور اس کا تجزیہ کرنے والے پروگرام میں نقصائص موجود ہیں اور یہ پروگرام دہشتگردوں کی صحیح نشاندہی نہیں کرتا جس کے نتیجے میں ڈرونز کے ذریعے معصوم پاکستانی سویلین کو نشانہ بنیا جاتاہے۔پیٹرک بال کے مطابق اب تک اسکائی نیٹ سے پندرہ ہزار افراد کی ممکنہ طور پر دہشتگرد کے طور پر نشاندہی کی جاچکی ہے، جبکہ ممکن ہے کہ ان افراد کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہو۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان میں اب تک ڈرون حملوں میں ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔
گوگل کی کمپنی ’’الفابیٹ‘‘ نے منافع کمانے میں ’’ایپل‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
رپورٹ کے مطابق الفابیٹ کمپنی نے رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 4.9 ارب ڈالر کمائے اور یوں ان کے سالانہ نفع میں 4.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے الفابیٹ کے شیئر کی قمیت میں 9 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد اب الفابیٹ کمپنی کی قیمت 568 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 568 کھرب روپے بنتی ہے جب کہ ایپل کی کل قمیت 535 ارب ڈالرہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ الفابیٹ کا سالانہ نفع 16.3 ارب ڈالر سے بڑھا ہے جب کہ اسی کمپنی کی ایک اور شاخ ادر بیٹس کو اسی سہ ماہی کے دوران 3.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، گوگل کا آپریٹنگ انکم بڑھ کر 23.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اوراس کی نفع میں اضافہ کی بڑی وجہ آن لائن اشتہارروں میں اضافہ ہے۔ الفابیٹ کے شیئر کی قیمت اس وقت 770 ڈالر ہے جب کہ اس کی اسٹاک مارکیٹ میں قیمت 517 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مزوہو سیکورٹیز کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہورہا ہے کہ گوگل مسلسل موبائل اشتہارات میں لیڈ کر رہا ہے جب کہ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل نے گزشتہ سال اپنے فیچرز میں کوئی بڑا انوکھا آئیڈیا نہیں دیا جب کہ اس کے مقابلے میں الفابیٹ نے کئی نئے آئیڈیا دیئے ہیں جس کا اسے انعام نفع کی صورت میں ملا۔ گوگل پر سال بھر ڈرایورلیس کار، انٹرنیٹ رکھنے والے غباروں اور گوگل گلاس کے لاؤنچ کرنے سے متعلق کافی دباؤرہا تاہم پھر بھی گوگل نے میدان مارلیا۔
سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے اقامہ میں تین ماہ کی توسیع
Ho, ho, ho! Radar, satellites track Santa's annual Christmas journey
No leave on Iqbal day on 9 November 2015
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) یوم اقبال کے موقع پر چھٹی کا معمہ حل ہو گیا ہے اور حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 9 نومبر کو چھٹی نہیں ہو گی اور تمام سرکاری و تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ تفصیلات کے حکومت نے گزشتہ دنوں یوم اقبال کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ حکومت نے اس تنقید کے پیش نظر اپنے فیصلے پر نظرثانی تو کی لیکن چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ بحال رکھا تاہم کچھ ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ ابہام پھیلایا گیا کہ چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ لیکن اب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ معمہ حل ہو گیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ 9 نومبر کے روز چھٹی نہیں ہو گی۔
قبل ازیں نجی ٹی اے آر وائی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت داخلہ نے یوم اقبال کی تعطیل کے خاتمے کا پہلا نوٹیفیکیشن منسوخ کرتے ہوئے 9نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر خبر کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن کا عکس بھی شائع کیا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور اس کے مطابق یوم اقبال کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے تاہم اب اے آر وائی سمیت دیگر نیوز چینلز نے تصدیق کر دی ہے کہ یوم اقبال کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا جا چکا ہے۔
PTI Breaking news Divorce among Imran Khan and Reeham khan
PTI Breaking news Divorce among Imran Khan and Reeham khan
عمران خان اور ریحام خان کے درمیان مشاورت سے طلاق پر اتفاق ہو گیا
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی اتفاق سے طلاق پر اتفاق ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان اس وقت برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہیں جبکہ عمران خان پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے دونوں کے طلاق کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کا فیصلہ انتہائی سنجیدہ اور حساس نوعیت کے معاملے پر کیا گیا۔ دوسری جانب عمران خان کی بہنوں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریحام خان کی جانب سے سیاست میں حد سے زیادہ دخل اندازی کے باعث تلخیاں پیدا ہوئیں جبکہ اس کے بعد بھی کئی واقعات ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ریحام خان کو ٹوئٹر اکاؤنٹ کے استعمال سے منع کئے جانے کی خبریں بھی منظرعام پر آئی تھیں جبکہ این اے 122 کے انتخابات سے قبل ایک جلسے میں ریحام خان کو سٹیج کے بجائے پنڈال میں جگہ دی گئی اور اس پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے یا پھر علیحدگی کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ریحام خان برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں جبکہ ان کا سامان بنی گالہ سے اسلام آباد کے ایک فلیٹ میں بھی منتقل کر دیا گیا تھا اور اب دونوں کے درمیان طلاق کی تصدیق ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان رواں سال 8 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔





















