سب سے زیادہ سٹوریج والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ
بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی "سیگیٹ " نے ابتک کی سب سے زیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ کیا ہے- اس ہارڈ ڈسک کی سٹوریج ٦٠ ٹی بی ہے جو کہ کسی بھی دوسری کمپنی سے کہیں زیادہ ہے- اس سے پہلے مارکیٹ میں ١٥ٹی بی کی ہارڈ ڈسک سب سے زیادہ گنجائش والی سٹوریج ڈیوائس مانی جاتی تھی-"سیگیٹ " کے مطابق اس ہارڈ ڈسک کا سائز بھی وہی ہے جو کہ رائج الوقت ہے-
اس ہارڈ ڈسک میں تقریباً ٤٠٠ ملین تصاویر اور دس ہزار سے زائد ویڈیوز محفوظ کی جا سکتی ہیں- سائنس دانوں کے مطابق اس ہارڈ ڈسک کو بہت آسانی سے ٦٠ ٹی بی سے ١٠٠ٹی بی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے- فی الوقت یہ ہارڈ ڈسک مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے مگر امید کی جا رہی ہے کہ یہ اگلے سال میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائیگی
Post a Comment