Featured

    Visitor

    Social Icons

Loading...

امیرافراد کے لیے سالانہ 12 لاکھ روپے فِیس والی سوشل میڈیا ایپ متعارف




امیرافراد کے لیے سالانہ 12 لاکھ روپے فِیس والی سوشل میڈیا ایپ متعارف

بے تحاشہ دولت مند لوگوں کی ہرشے مختلف ہوتی ہے اوراب انہی کے لیے ایک سوشل میڈیا ایپ بنائی گئی ہے جس کی سالانہ فیس 12 ہزار ڈالر یعنی 12 لاکھ روپے کے بقدرہے۔ ماہانہ ایک  ڈالر فیس کی یہ ایپ نودولتیوں اور انتہائی امیرکبیرنوجوانوں کے لیے ہے جو ایپ اسٹور پر مفت میں دستیاب ہے لیکن مفت ورژن میں آپ اپنی پوسٹ شامل نہیں کرسکتے۔ اکاؤنٹ میں اپنی پوسٹ اور تصاویر شامل کرنے کے لیے آپ کو رکنیت درکار ہوتی ہے جس کی ماہانہ فیس ایک لاکھ روپے ہے۔ اس طرح سے یہ پلیٹ فارم عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے جو دیکھنے میں اسنیپ چیٹ جیسا لگتا ہے۔

رچ کڈز کے رکن بننے کے بعد آپ نہ صرف امیر افراد کی پرتعیش زندگی پر نظر ڈال سکتے ہیں بلکہ خود اپنی ویڈیو اور تصاویر بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں رچ کڈز کمپنی کا کہنا ہےکہ اس پلیٹ فارم کے2 اہم مقاصد ہیں۔ ایک تو یہ کہ دولت مند افراد کو انہی جیسا ایک حلقہ فراہم کیا جائے اوردوم اس کی رقم غریبوں پر خرچ کی جائے۔ ایک ہزار ڈالر ماہانہ کے بدلے پلیٹ فارم انہیں بہت اہم خدمات فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے سی ای او کے مطابق اس پلیٹ فارم کی فیس سے حاصل ہونے والے ایک تہائی ( 33 فیصد) رقم غربت کے خلاف کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کی جائے گی۔ تاہم سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بعض افراد نے کہا ہے کہ یہ ایپ دولت اور انا رکھنے والوں کے لیے ہی مناسب پلیٹ فارم ہے۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہےکہ اس ایپ میں کوئی خاص فیچر نہیں جس کے لیے رقم خرچ کی جائے اور رہا سوال مدد کا تو وہ سالانہ اس سے زیادہ رقم عطیہ کرتے رہتےہیں۔

فیس بُک پر پرانی پوسٹس کیسے چھپائیں


فیس بُک پر پرانی پوسٹس کیسے چھپائیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک میں ایک ایسا ٹول موجود ہے جس کی مدد سے آپ اپنی پرانی پوسٹس کو چھپا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر صارفین کی ماضی کی کچھ پوسٹس ایسی ہوتی ہیں جو انھیں یاد بھی نہیں ہوتیں لیکن ان کو اب دیکھ کر شرمندگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم اس شرمندگی سے بچنا بہت آسان ہے۔ فیس بُک نے ایک ٹول ایسا رکھا ہوا ہے جو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے فیس بُک کے پیج کے اوپر دائیں جانب موجود سیکیورٹی لاک کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر سی مور سیٹنگ  کے آپشن کا انتخاب کریں۔ وہاں آپ لمٹ پاسٹ پوسٹس کے آپشن پر کلک کریں تو آپ کے سامنے آ جائے گا جس کی تصویر نیچے ہے، وہاں لمٹ اولڈ پوسٹ کے بٹن پر کلک کرکے پرانی پبلک پوسٹس کی دستیابی صرف دوستوں تک محدود کر دیں۔ اسی طرح اپنی ٹائم لائن کی سیٹنگز کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک بار پھر سیکیورٹی لاک پر جائیں اور ٹائم لائن پھر کلک کرکے ٹیگنگ سیٹنگز پر چلے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلا، چوتھا، پانچواں اور ساتواں آپشن فرینڈز یا جس کو آپ ترجیح دیں پر سیٹ ہو۔

انسٹا گرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت


انسٹا گرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت

انسٹا گرام ایک فوٹو شیئرنگ ایپ ہے جو اب مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے- یہ اب زیادہ استعمال ہونے والی ایپس میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے-انسٹا گرام کو گوگل پلے اسٹور پر ایک ارب سے زیادہ مرتبہ ڈوونلوڈ کی جا چکی ہے- ٢٠١٥ کے آخر میں اینڈرائڈ فون یوزرز کی تعداد ١.٤ ارب تھی- انسٹا گرام کی طرف سے ایک پریس بریفنگ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ انسٹا گرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد پچاس کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے- اور اس ایپ کے ڈیلی یوزرز کی تعداد تیس کروڑ سے زائد ہے

گزشتہ چند مہینوں میں انسٹا گرام میں کافی تبدیلیاں بھی کی جا چکی ہیں- جیسا کہ لوگو اور ڈیزائن کا تبدیل ہونا، نئی الگورتھم ٹائم لائن کا متعارف کرانا، سنیپ چیٹ جیسا سٹوریز فیچر کا شامل ہونا وغیرہ وغیرہ- سٹوریز فیچر عارضی سلائڈ شوز کی تیاری میں معاون ہے- اور یہ چوبیس گھنٹے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتا ہے- نئی الگورتھم ٹائم لائن میں پوسٹس کو وقت کی بجاے یوزرز کے انٹرسٹ کے لحاظ سے شو کیا جاتا ہے

سب سے زیادہ سٹوریج والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ


سب سے زیادہ سٹوریج والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی "سیگیٹ " نے ابتک کی سب سے زیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈسک کا کامیاب تجربہ کیا ہے- اس ہارڈ ڈسک کی سٹوریج ٦٠ ٹی بی ہے جو کہ  کسی بھی دوسری کمپنی سے کہیں زیادہ ہے- اس سے پہلے  مارکیٹ میں ١٥ٹی بی کی ہارڈ ڈسک سب سے زیادہ گنجائش والی سٹوریج ڈیوائس مانی جاتی تھی-"سیگیٹ " کے مطابق اس ہارڈ ڈسک کا سائز بھی وہی ہے جو کہ رائج الوقت ہے-

اس ہارڈ ڈسک میں تقریباً ٤٠٠ ملین تصاویر اور دس ہزار سے زائد ویڈیوز محفوظ کی جا سکتی ہیں- سائنس دانوں کے مطابق اس ہارڈ ڈسک کو بہت آسانی سے ٦٠ ٹی بی سے ١٠٠ٹی بی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے- فی الوقت یہ ہارڈ ڈسک مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے مگر امید کی جا رہی ہے کہ یہ اگلے سال میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائیگی

انسانی بال جتنے باریک کیمرے کی تیاری میں اہم پیش رفت


برلن: سائنسدانوں اورانجینیئروں کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے چھوٹا لینس بنالیا جس سے انسانی بال جتنے لینس بنانے کی منزل قریب آگئی ہے جب کہ اس لینس سے کیمروں کی دنیا میں انقلاب آجائے گا۔

جرمنی کے ماہرین کے مطابق انہوں نے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے 3 لینس کو بناکر اور جوڑ کر ایک ’’پن ہیڈ‘‘ کیمرہ بنایا ہے جو نمک کے ایک ذرے جتنا ہوگا اور اس سے سرجری، جاسوسی، روبوٹکس اور کیمرہ صنعت میں انقلاب پیدا کرسکتا ہے۔ اس سے بننے والا چھوٹا کیمرہ سرنج کی سوئی میں سماسکتا ہے اور اسے کسی آپٹیکل تار ( فائبر) کے کنارے پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔


ماہرین کے مطابق اس کے ذریعے جسم کے اندر اینڈوسکوپی کو بہتر بنایا جاسکے گا کیونکہ اتنے باریک کیمرے سے بہت صاف اور واضح تصاویراور ویڈیو لی جاسکیں گی اور اس کے علاوہ اعضا کے اندر جھانکنا بھی ممکن ہوسکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ملٹی لینس طریقے سے روبوٹکس اور ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی انقلاب آجائے گا، اس سے فائبر امیجنگ سسٹم، آپٹیکل فائبر اور دیگر ٹیکنالوجی میں بہت ترقی ہوگی۔

How To Make Money With Internet Marketing

Every so often, an idea hits that is just perfect for a business. With the internet developing a business based on an idea, it has never been easier. The tips presented below can help you get off to a great start in the field of Internet marketing.
To promote what you are selling, write a review of the product. Make sure to use the name of the product and the word 'review' in your title. People looking for the keyword 'review' will find your web page and chances are, they are thinking about buying the product, if they were looking for a review.
Pick a theme for the website and stick with it. People want to see a site that has organized content that makes sense. Become an expert in one field to prove that the information is coming from a knowledgeable source. Dipping into too many different subjects makes the site look confusing and messy.
Set a goal for your website. In most cases, it is to drive more business but you must have a goal on how to do that. As important as it is to set goals, it is just as, if not more important to come up with some kind of system to measure your success in reaching those goals.
Increase your internet marketing exposure by posting to various directories. With so many directories out there, it can be tough deciding where to start first, just remember that any post is better than no post. Over time, you will accumulate your listings into all of the directories. Just keep up a steady pace and you shall succeed.
A wonderful way to get more visibility for your online marketing site is to use press releases. When you issue a press release over the Internet, you are adding fresh content to your Internet marketing site. This inevitably gives you a greater visibility and will most likely bring more visitors to your site to view your product.
Do not over load your site with banners. If everyone who posted banners everywhere made money, there would be a lot more wealthy people. Overloading your site with banners and advertisements makes your site look clumsy and ugly. Keep your adds tasteful so you do not send your visitors away.
Host your own blog to communicate with your clients and potential clients. If you host your own blog, you will retain control over it. If you use a free blog, you may put a whole lot of work into it only to have it canceled by the host without explanation. Then you would have wasted a lot of time and energy and lost credibility. By hosting your own blog, you can avoid unpleasant surprises.
They key to getting more visits is to write a good review of your website. A review is the short paragraph that appears when your website comes up in a search result. A good review should instantly grab the visitor's attention and make them want to learn more about your website.
As you may now be starting to understand, launching an Internet marketing campaign does not need to be as difficult or expensive as it once was. The important thing to keep in mind is the necessity of Internet marketing in the success of your business. By following the tips from this article you will help ensure your Internet marketing campaign is a resounding success.
© Copyright AGS Updates | Distributed By Free Blogger Templates
Back To Top