Featured

    Visitor

    Social Icons

Loading...

PTI Breaking news Divorce among Imran Khan and Reeham khan

PTI Breaking news Divorce among Imran Khan and Reeham khan

عمران خان اور ریحام خان کے درمیان مشاورت سے طلاق پر اتفاق ہو گیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی اتفاق سے طلاق پر اتفاق ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان اس وقت برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہیں جبکہ عمران خان پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے دونوں کے طلاق کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کا فیصلہ انتہائی سنجیدہ اور حساس نوعیت کے معاملے پر کیا گیا۔ دوسری جانب عمران خان کی بہنوں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریحام خان کی جانب سے سیاست میں حد سے زیادہ دخل اندازی کے باعث تلخیاں پیدا ہوئیں جبکہ اس کے بعد بھی کئی واقعات ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ریحام خان کو ٹوئٹر اکاؤنٹ کے استعمال سے منع کئے جانے کی خبریں بھی منظرعام پر آئی تھیں جبکہ این اے 122 کے انتخابات سے قبل ایک جلسے میں ریحام خان کو سٹیج کے بجائے پنڈال میں جگہ دی گئی اور اس پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے یا پھر علیحدگی کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ریحام خان برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں جبکہ ان کا سامان بنی گالہ سے اسلام آباد کے ایک فلیٹ میں بھی منتقل کر دیا گیا تھا اور اب دونوں کے درمیان طلاق کی تصدیق ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان رواں سال 8 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Post a Comment

CodeNirvana
© Copyright AGS Updates | Distributed By Free Blogger Templates
Back To Top