سوئزرلینڈ: انار میں صحت مند اور طویل زندگی کا راز چھپا ہے اور اب اس لذیذ پھل میں ایک نیا جزو دریافت ہوا ہے جو بڑھاپے کو دور رکھتے ہوئےعمر کو بھی بڑھاتا ہے۔
ماہرین نے اس نئی دریافت کو معجزانہ قرار دیا ہے۔ اسے دریافت کرنے والے سوئزرلینڈ کے ماہرین کا کہنا ہےکہ بڑھاپے کو دیرتک ٹالنے کے سلسلے میں ان کی تحقیق ایک اہم سنگِ میل کا درجہ رکھتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق انار میں دریافت نئے اجزا پٹھوں اور مسلز کو جوان رکھتے ہیں اور بوڑھے لوگ ان کے استعمال سے کسی کے محتاج نہیں رہتے۔
ماہرین کے مطابق ہمارے خلیوں میں ایک اہم حصہ مائٹوکونڈریا ہوتا ہے جو اسے توانائی فراہم کرتے ہوئے بیٹری کا کام کرتا ہے، انار کے استعمال سے عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہوتا ہوا مائٹوکونڈریا بہت دیر تک توانا رہتا ہے اور پٹھے تادیر مضبوط رہتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود یہ کیمیکل آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا سے مل کر یورولیتھن اے بناتا ہے اور خلیات کو جوان اور پٹھوں کو مضبوط رکھتا ہے، انارہڈیوں کو مضبوط بنانے، دل کو طاقت دینے اور بلڈ پریشر بھی کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوئے ہیں۔
Post a Comment