Featured

    Visitor

    Social Icons

Loading...

دھوپ سے لمبی عمر کا تعلق


سورج کی کرنیں ہمارے لیے خوراک، ہوا اور پانی کی طرح ضروری ہیں۔

لاہور:  اگرچہ طبی معالجین سورج کی روشنی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن زیادہ دھوپ سینکنے کو جلدی سرطان کے خطرے کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔ انسانی صحت پر دھوپ کے ممکنہ فوائد اور نقصانات کے حوالے سے گزشتہ مہینے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ دھوپ سے بچنے والے لوگوں کے مقابلے میں دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے والے لوگوں میں لمبی زندگی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے والی عورتوں میں سورج کی روشنی سے بچنے والی عورتوں کے مقابلے میں شرح اموات کم تھی۔ ایک تحقیق سے وابستہ محققین نے نتائج اخذ کرنے کے لیے 25 سے 64 برس کی لگ بھگ 30 ہزار سویڈش عورتوں کی معلومات کا تجزیہ کیا ہے جن کی 20 برس تک پیروی کی گئی تھی۔ نتائج سے پتا چلا کہ جو عورتیں سورج سے گریز کرتی تھیں، ان کی متوقع زندگی میں ان عورتوں کے مقابلے میں جو زیادہ دیر تک دھوپ میں رہا کرتی تھیں 0.6 سے 2.1 سال کم ہوئے تھے۔
اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ زیادہ دیر تک سورج کی روشنی میں رہنے والی عورتوں میں دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوا تھا جبکہ ان کے لیے دل کی دیگر بیماریوں سے اموات اور کینسر کے علاوہ دیگر امراض کی اموات کا خطرہ بھی کم تھا۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے شرکا جو دھوپ سے گریز کرتے تھے، ان کی متوقع زندگی تمباکو نوشی کرنے والے شرکا جیسی تھی۔ اور یہ ایک اشارہ تھا کہ سورج سے بچنا ایک طرح سے تمباکو نوشی کی موت کے خطرے کے برابر ہو سکتا ہے۔ اس مطالعے میں سورج کی روشنی میں وقت گزارنے اور طویل زندگی کے درمیان تعلق کی وجہ واضح نہیں ہوئی ہے تاہم محققین نے ممکنہ وضاحت وٹامن ڈی اور سورج کی الٹرا بنفشی تابکار شعاعوں سے متعلقہ طریقہ کار کے ساتھ کی ہے۔ تحقیق سے ظاہر ہوا کہ دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے والی عورتوں کے دھوپ سے بچنے والی عورتوں کے مقابلے میں لمبی زندگی کا امکان تھا لیکن ان میں سرطان کے خطرے کے امکانات دیکھے گئے ہیں۔ پچھلے کئی مطالعاتی جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے جسم کو کس قدر سورج کی روشنی کی ضرورت ہے اس کا انحصار ہماری صحت، عمر اور جلد کی صحت پر منحصر ہوتا ہے اور سرطان کے خطرے سے بچنے کے لیے سورج کی روشنی سے خوف کھانا اور ایک مخصوص طرز زندگی اختیار کرنا دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

Post a Comment

CodeNirvana
© Copyright AGS Updates | Distributed By Free Blogger Templates
Back To Top